ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے مشرق وسطی کے چار ملکوں کے دورے میں اردن کے دارالحکومت امان پہنچے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور مختلف مسائل اور دوجانبہ تعلقات کے فروغ پر اردن کے اعلی حکام کے ساتھ گفتگو کے لئے آج شام اس ملک کے دارالحکومت امان پہنچے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اپنے دورۂ امان میں اس ملک کے بادشاہ ملک عبداللہ دوم اردن کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اردن کے دورے سے قبل عراق میں اس ملک کے وزیر اعظم نوری مالکی وزیر خارجہ ھوشیار زیباری اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ نجیفی سے ہونے والی ملاقات میں ایران و عراق کے دوجابنہ تعلقات کے فروغ ، علاقے میں دھشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد اور شام کے بحران کے حوالے سے ہونے والے جنیوا ٹو اجلاس کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 496951
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے مشرق وسطی کے چار ملکوں کے دورے میں اردن کے دارالحکومت امان پہنچے ہیں۔