ابنا: پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت مسلمین کے تحت منایا جا رہا ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) کے یوم ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر مختلف شیعہ و سنی تنظیموں، سیاسی، سماجی اور ادبی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے محافل میلاد، جشن اور چراغاں کا سلسلہ جاری ہے۔ علماء کرام نے اپنے پیغامات میں امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین میں مضمر قرار دیا ہے۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔.......
/169