13 جنوری 2014 - 20:30
منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

ناظم تحریک اسلام آباد سٹی نے جاری بیان میں کہا کہ کنونشن سنٹر میں ہونیوالی میلاد کانفرنس میں اسلام آباد سے علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی اور عالم اسلام آباد کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔

ابنا: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ عالمی میلاد کانفرنس آج بعد نماز عشاء کے بعد کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی۔ جس میں گردونواح سے مرد، خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے، طلبہ و طالبات اور عوام الناس بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ جاری بیان میں عمر ریاض عباسی نے کہا کہ کائنات کا وجود بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا مرہون منت ہے، اس لیے امت کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی ایسے انداز میں منانا چاہیے کہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ جائے۔ صدر اسلام آباد سٹی ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخلوق آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے کا حق ادا نہیں کرسکتی۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد خود خدا نے منایا ہے۔ اس لئے ہمیں بھی اپنی تمام خوشیوں سے بڑھ کر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں دین کی تجدید کا جو فریضہ انجام دے رہی ہے اس کے ثمرات رہتی دنیا تک رہیں گے۔ ناظم تحریک اسلام آباد سٹی محمد حفیظ نے کہا کہ کنونشن سنٹر میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں اسلام آباد سے علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی، مذہبی وسماجی رہنماؤں سمیت، قراء و نعت خوان حضرات اور عالم اسلام آباد کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔

.......

/169