ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں دوجانبہ تعلقات اور مختلف علاقائی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کی شام اس ملک کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زیاد بن سلطان آل نھیان نے ملاقات کی۔ اس بیان میں آیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد و ابو ظہبی کے دیرینہ و دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔ پاکستان کے وزیراعظم نے اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکستانیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کے پاس مفید افرادی قوت موجود ہے اور اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ 15 دنوں میں دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495228
پاکستان کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں دوجانبہ تعلقات اور مختلف علاقائی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔