ابنا: شہرام گيل آبادی نے کہا کہ مغرب نے ایران کے خلاف فوجی روش کو چھوڑ کر ثقافتی یلغار کی اسٹراٹیجی اپنا لی ہے۔ انہون نے کہا کہ اس وقت ایران کے خلاف ایک سو فارسی سٹیلائیٹ چینل پروپگینڈوں میں مشغول ہیں۔ شہرام گيل آبادی نے کہا کہ مغرب کی اس میڈیا وار کا ھدف سوشیل نیٹ ورکس کے ذریعے رائے عامہ کو نشانہ بنانا ہے کیونکہ ان نیٹ ورکوں کے ذریعے بنیادی اہمیت کے مسائل پر بحث و مباحثہ شروع کیا جاتا ہے اور اس طرح سے لوگ اپنے اپنے تجزیوں کے ذریعے ان بحثوں میں الجھ جاتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فیس بوک جیسے سوشیل نیٹ ورکس پر اسلام کی آسمانی کتاب قرآن مجید کی عدم تحریف اور دوسری آسمانی کتابوں سے جو تحریف کا شکار ہیں اس کا مقابلہ شروع کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہےکہ مغربی تھنک ٹینک مسلمانوں کے افکار ونظریات پر اثر انداز ہوکر اسلام کے خلاف اپنے اھداف حاصل کرنے چاہتے ہیں۔
.......
/169