ابنا: عراق کے وزیر اعظم "نوری مالکی" نے کل شام بغداد میں سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ دھشتگردوں کے خلاف عراق کی فوج نے کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور پوری دنیا میں دھشتگردی کے حوالے سے خطرات موجود ہیں ، لہذا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ عراق میں دھشتگردوں کے خلاف اس ملک کی فوج کے آپریشن کی بھرپور حمایت کے حوالے سے واضح طور پر بیان جاری کرے۔ عراق کے وزیراعظم نے دھشتگردی کے حامی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اپنی اس پالیسی کے نتائج کو بوگتنے کے لئے تیار رہیں۔ "نوری مالکی" نے صوبے الانبار کے قبائل و عوام سے بھی درخواست کی وہ دھشتگردوں کے خلاف فوج کے آپریشن کی حمایت کریں۔ دوسری جانب عراق کے شہروں فلوجہ و رمادی کے عوام نے دوسرے شہروں منجملہ اس ملک کے صوبے کربلا کی طرف ہجرت شروع کردی ہے اور ان علاقوں کے عوام نے بھی فلوجہ و رمادی سے آنے والے افراد کا استقبال کیا ہے۔
.......
/169