ابنا: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کے رکن سید حسین موسوی نے آج کہا کہ اب تک لبنانی فوج اور مزاحمت ، اغیار کی سازشوں کے مقابلے میں ملک کی حفاظت کا باعث بنی ہے اور وہ جو مزاحمت کے ہتھیار کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں اور مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے خواہاں ہیں وہ اسرائیل اور امریکہ کی خدمت کررہے ہيں اوران کی کوششیں ملکی مفادات کے لئے نہیں ہیں۔ سید حسین موسوی نے کہا کہ مزاحمت نے اب تک لبنانی فوج کے شانہ بشانہ مل کر صہیونی ریاست اور اس کے حامیوں کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو لبنان میں ناکام بنایا ہے اور اس بات کی اجازت نہیں دی ہے کہ دشمن تفرقہ اندازی اور ملک میں بد امنی قائم کرنے کے اپنے ناپاک عزائم تک رسائی حاصل کرسکیں........
/169