7 جنوری 2014 - 20:30
آیت اللہ مکارم شیرازی: دینی طلباء کواپنی قدرومنزلت سے آگاہ ہونا چاہیے

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا دینی طلباء کوجوتوفیق نصیب ہوئی ہے اوراسلامی نظام کے سائے میں دینی علوم کی جوتعلیم حاصل کررہے ہیں اس کی قدرومنزلت کوپہچانیں اوراس سے بھرپوراستفادہ کریں۔

ابنا: آیت اللہ مکارم شیرازی نے مسجداعظم میں اپنے درس خارج کے آغاز میں کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں کہ تعطیلات کے بعد حوزہ علمیہ قم کے دروس کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حوزہ علمیہ میں درس پڑھنا الہی توفیقات میں سے ہے کہ طلباء کونصیب ہوئی ہے لہذا اس کی قدرکرنی چاہیے اوراسلامی معارف کی ترویج کی کوشش کرنی چاہیے۔شیعوں کے مرجع تقلید نے کہا ہے کہ اس مطلب پرتوجہ دیں کہ یہ توفیق ہرکسی کونصیب نہیں ہوتی ہے اورآپ دینی طلباء کہ جو دینی دروس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں بہت زیادہ اجروثواب کے مالک ہیں۔آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا ہے کہ اس دنیا میں مختلف قسم کے پیشے اورعلوم موجود ہیں لیکن آپ کا یہ کام انتہائی گرانقدراورذی قیمت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دینی مسائل کی تعلیم حاصل کرنے کی بہت زیادہ اہمیت ہے اورجولوگ الہی علوم اورعلوم آل محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم حاصل کرتے ہیں انہیں دوگنی توفیق نصیب ہوتی ہے لہذا ان الہی علوم کی ترویج کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے اسلامی معاشرے کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشکلات برطرف ہوجائیں گی اورہم سب کوان مشکلات کی برطرفی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

.......

/169