ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج فیس بک پر لکھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات، مضبوط سیاسی عزم و ارادے اور سنجیدگي کے ساتھ جاری ہیں اور فریقین کے ماہرین کے وفود کے درمیان گھنٹوں مذاکرات انجام پائے ہيں جن میں ہم مثبت نتائج تک پہنچ چکے ہيں۔ جناب ظریف نے مزيد کہا کہ ایران، جنیوا سمجھوتے کا پابند ہے اور اسے امید ہے کہ فریق مقابل کی جانب سے بھی اس سمجھوتے پر پابندی کے ذریعے، بعد کے دشوار مراحل یعنی مذاکرات اور مکمل جامع راہ حل تک رسائی ممکن ہو سکے گي۔ ایران کےوزیرخارجہ نے یورپ کے سفارتی وفود کی ایران آمد کے بارے میں کہا کہ جو چیز قابل مشاہدہ ہے وہ یہ ہے کہ بیشتر مما لک نے اب اس نکتے کا ادراک کرلیا ہے کہ ایران علاقے میں اور اس سے باہر موثر کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کی موجودگي کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمہ جہتی تعلقات کا فروغ، متوازن اور دو طرفہ احترام کی بنیاد پر انجام پانا چاہیئے۔.......
/169