7 جنوری 2014 - 20:30
غزہ میں صہیونی حملوں کے باعث ایک فلسطینی شہید

غزہ کے باشندوں کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں ایک فلسطنی مسلمان شہید ہوگیا۔

ابنا: غزہ کے باشندوں کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں ایک فلسطنی مسلمان شہید ہوگیا۔ الآن فلسطین ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوج نے، فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے ساتھ جنگ بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے آج صبح شہر غزہ کے مشرقی علاقے کی زرعی زمینوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت حفظان صحت کے سرکاری ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ میں کہا کہ الشجاعیہ کے علاقے پر صیہونی فوج کی گولہ باری ميں، دو نو سالہ  بچے زخمی بھی ہوئےاور ان دونوں بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بعض خبری ذرائع نے بھی شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے توپخانے کے حملے کے بعد کئی دھماکے بھی ہونے کی خبر دی ہے۔ صیہونی فوج نومبر 2012 میں مصر کی ثالثی سے فلسطینی گروہوں کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے نہ صرف غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کررہی ہے بلکہ فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں کو بھی نشانہ بناکر ان کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالتی رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲