ابنا: جرمنی میں مقیم ترک نژاد سیاسی تجزیہ نگار "یاووز اوزگز" نے کہا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ ایران صدر "حسن روحانی" کی تجویز پر قرار داد منظور ہونے کے بارے میں کہا کہ ایسی حالت میں جبکہ مغربی طاقتیں غیرمنطقی اقدام کے طور پر ، ایران پر تشدد و دھشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کررہی ہیں، ایران کے صدرڈاکٹر"حسن روحانی" کی تجویز پر اقوام متحدہ میں قرار داد کی منظوری سے ایک مرتبہ پھر نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران دنیا میں تشدد ، دھشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کا علمبردار ہے۔ اس جرمن تجزیہ نگار نے تاکید کی کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے لیکر اب تک ایران کا مقصد وہدف دنیا میں دھشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد رہا ہے اور ایران کے صدر نے دنیا کے ملکوں کے سربراہوں کے درمیان اپنی تجویز پیش کرکے ، ایک مرتبہ پھر تشدد کے خلاف تھران کے عزم و ارادے کو دہرایا ہے۔
.......
/169