اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں زمینی فوج کے کمانڈر ’’علی غیدان‘‘ نے کہا ہے کہ صوبہ الانبار میں دھشتگردوں کے خلاف ہونے والی مختلف کاروائیوں میں القاعدہ کے ۵۵ عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا: فوج کے ذریعے شہر الرمادی میں ہونے والی پہلی کاروائی میں ۲۵ دھشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ شہر فلوجہ میں دوسری کاروائی میں ۳۰ افراد کو ہلاک کیا ہے۔واضح رہے کہ الرمادی اور فلوجہ وہ علاقے ہیں جہاں امریکی فوج کے اڈے تھے اور امریکی فوج کے انخلاء کے بعد یہ علاقے دھشتگردوں کے اختیار میں آ گئے تھے۔صوبہ الانبار کی سکیورٹی فورس کے اعلی عہدہ داروں نے کہا ہے کہ شہر فلوجہ مکمل طور پر عراقی حکومت کے اختیار سے باہر ہے اور دھشتگردوں کے قبضے میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 493370
صوبہ الانبار میں دھشتگردوں کے خلاف ہونے والی مختلف کاروائیوں میں القاعدہ کے ۵۵ عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔