4 جنوری 2014 - 20:30
ماجد کے قتل میں امریکہ، صہیونی ریاست اور سعودی عرب ملوث

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ لبنان میں ماجد الماجد نامی سعودی دہشتگرد کو قتل کرنے میں امریکہ، صہیونی ریاست اور خاص طور سے سعودی عرب ملوث ہے۔

ابنا: اسماعیل کوثری نے کہا کہ ایران اس سعودی دہشتگرد کے مسئلے کی پیروی کا حق اپنے لئے محفوظ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی کو اپنے مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا اور اس کے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی دہشتگرد ماجد الماجد کا انجام بڑا عبرتناک ہے کیونکہ امریکہ، سعودی عرب اور صہیونی ریاست اپنے پٹھوؤں کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔سعودی دہشتگرد ماجد  الماجد عبداللہ عزام نامی دہشتگرد گروہ کا سرغنہ تھا اور مختلف ملکوں میں القاعدہ کے دہشتگرد سرغنوں سے رابطے میں تھا۔ ماجد الماجد کو سعودی عرب کی دہشتگرد مشینری کا بلیک باکس کہاجاتا تھا۔ اسی دہشتگرد کے گروہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے سامنے بم دھماکے کئے تھے۔

.......

/169