4 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت بہت ضروری

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جنیوا ٹو کانفرنس میں شام کا بحران حل کرنے کی غرض سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ابنا: جان کیری نے آج ایک بیان میں کہا کہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی غیر سرکاری شرکت سے بھی بہت زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ شام کے بارے میں جنیوا ٹو عالمی کانفرنس بائيس جنوری کو منعقد ہونے والی ہے۔ اس سے قبل امریکی حکام نے دعوے کئے تھے کہ ایران نے چونکہ جنیوا ایک کے معاہدے پر دستخط نہيں کئے ہیں لہذا وہ جنیوا ٹو میں شرکت نہيں کرسکتا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایران کے نہایت اہم اور مثبت کردار کے پیش نظر تاکید کی ہے کہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت بہت زیادہ ضروری ہے۔

.......

/169