4 جنوری 2014 - 20:30
ترک وزیراعظم سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورۂ ترکی میں اس ملک کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورۂ ترکی میں اس ملک کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے حالیہ مہینوں کے دوران ایران اور ترکی کے دو طرفہ تعلقات و تعاون کی توسیع کیلئے عمل میں لائے جانے والے اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے وزیر اعظم کے آئندہ دورۂ تہران پر تبادلۂ خیال کیا۔ فریقین نے اسی طرح سنہ دو ہزار پندرہ تک ایران اور ترکی کی تجارت کی شرح، تیس ارب ڈالر تک پہنچائے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور ترکی میں رواں مہینے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چوبیسویں اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزیراعظم نے علاقے کے مختلف مسائل منجملہ شام، عراق، افغانستان اور مصر کے بارے میں بھی گفتگو کی۔اس سے قبل محمد جواد ظریف نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو سے ملاقات میں علاقے کے دو بااثر ملکوں کی حیثیت سے ایران اور ترکی کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت پر تاکید کی۔

.......

/169