1 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان، پولیس موبائل پر دھماکہ ایک ہلاک تین زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرٹانک وانا روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے  شہرٹانک وانا روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پشاور سے موصولہ دپورٹ کے مطابق پولیس کی موبائل وین جب ٹانک وانا روڈ پر ورانہ پل کے قریب پہنچی توشدت پسندوں نے  ریموٹ کنٹرول بم کادھماکہ کر دیا جس کی وجہ سے عزیزاللہ نامی ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیاگیا ۔جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بم دھماکہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲