27 دسمبر 2013 - 20:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہےکہ آئي اے ای اے کی تازہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے تعلق سے ایجنسی کے نظریات میں مثبت تبدیلیاں آئي ہیں۔

ابنا: رضا نجفی نے تہران کے اخبار ایران سے گفتگو میں کہا کہ آئي اے ای اے نے اپنی نئي رپورٹ میں اس بات کی تائيد کی ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے کسی طرح کا انحراف نہیں پایا جاتا ہے ۔ رضا نجفی نے کہا کہ نئي رپورٹ میں ایجنسی کے ساتھ ایران کے حالیہ معاہدے کو نہایت اہم اقدام قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی معاہدے کی رو سے اراک کے ہیوی واٹر ری ایکٹر کا معائنہ ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے مطابق اراک کے معائنے سے فنی لحاظ سے ان کی توقعات پوری ہوئي ہیں۔ رضا نجفی نے کہا کہ جینوا معاہدے میں فریقین کی ذمہ داریاں معین کی گئي ہیں اور ایران کے ایٹمی حقوق منجملہ بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگي کے حق کو تسلیم کیا گيا ہے۔

.....

/169