اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق بیروت میں ہونے والے آج بم دھماکے میں ۵ افراد شہید اور ۷۰زخمی ہو گئے ہیں۔العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ بیروت کے مرکز میں ہونے والے اس دھماکے میں ۵ افراد شہید اور ۷۰ زخمی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے خبر رساں ایجنسیوں نے ۵ کے شہید اور ۱۵ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔یہ دھماکہ بیروت شہر کے مرکز میں ’’فنیسیا‘‘ نامی ہوٹل کے قریب ہوا ہے اور دھماکے کے فورا بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک کار بم کے ذریعے کیا گیا جس میں سابق وزیر خزانہ محمد شطح اور المستبقل تنظیم کے چیئرمین سعد حریری کے مشیر بھی مارے گئے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے بیروت بم دھماکہ کی مذمتاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت جارجہ نے بیروت کے دھماکے کی مذمت کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت جارجہ نے ایک بیان جاری کر کے آج بیروت میں ہونے والے دھماکے کی جس میں لبنان کے سابق وزیر خزانہ محمد شطح سمیت کئی افراد شھید اور زخمی ہوئے مذمت اور لبنان کی حکومت،عوام اورشھید اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے ہوئے دھتشتگردوں کو گرفتارکرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کی وزارت جارجہ کے بیان میں لبنان کے اعلی حکام،عوام اور سیاسی رہنماوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح اپنے اتحاد و وحدت اور ہوشیاری سے لبنان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور اس ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے صہیونیوں اور اس کے اندرونی اور بیرونی آلہ کاروں کی سازشوں کو نا کام بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490398
بیروت میں ہونے والے آج بم دھماکے میں سابق وزیر خزانہ سمیت ۵ افراد شہید اور ۷۰ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔