ابنا: فیروز آباد تھانے کی حدود میں واقعہ امام بار گاہ میں دو مشکوک خواتین نے بغیر تلاشی گھسنے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی اور حفاظت پر مامور گارڈ نے انہیں روکنا چاہا، مگر وہ نہ رکی، جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی، جس سے خواتین کے پاس موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔تاہم دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے مومنین کا کسی قسم کے جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دونوں خواتین شدید زخمی ہوئیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک خاتون دوران علاج چل بسی، جب کہ دیگر دونوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔..............
/169