ابنا: وزارت خارجہ کے پریس نوٹ میں آیا ہے کہ " محمد جواد ظریف " کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو میں مشترکہ اقدام کے پروگراموں پر عمل درآمد کے شعبے میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور ایران کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے حالیہ موقف کے حوالے سے تھران کی ناراضگی کا اعلان کیا۔ اس پریس نوٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس شعبے میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی انچارج " کتھرین اشٹون " سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یادرہے کہ 24 نومبر کو ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنیوا میں ہونے والے سمجھوتے کے بعد یہ پہلی ٹیلی فونی گفتگو ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 19 ایران و غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔.......
/169