ابنا: بندر بن سلطان جنہیں دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا جاتا ہے ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بندر بن سلطان نے افواہیں پھیلا رکھی ہیں کہ ولی عہد بیماریوں کی وجہ سے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی سے عاجز ہیں۔ بندر بن سلطان نے سعودی بادشاہ کو یہ اطمیان دلانے کو کوششیں شروع کردی ہیں کہ شہزادہ مقرن یا ان کے بیٹے متعب کو ولی عہد بنادیا جائے۔ بندر بن سلطان اس طرح سے بادشاہ کے مرنے کے بعد سعودی عرب پر اپنا اثر ورسوخ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی خاندان میں اقتدار کی جنگ زوروں پر ہے۔ ادھر سعودی عرب میں قرآن کی بے حرمتی پر عوام میں بے چینی پھیل گئي ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق مغربی شہر طائف میں ایک نالی میں قرآن مجید کے درجنوں نسخے پڑے پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سعودی عرب میں ایسے ورزشی جوتے فروخت کئے گئے تھے جن کے تلووں پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ایک ویڈیو گیم دیکھا گيا تھا جس میں قرآن کریم پر گولیاں برسائي جاسکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایک ایسا ملک جو خود کو مہد اسلام قرار دیتا ہے اس میں اس طرح کے اسلام مخالف اقدامات سے مسلمانوں میں بے چینی پھیل گئي ہے۔
......
/169