ابنا: ملائیشیا کی حکومت اس کوشش میں ہے کہ اس ملک میں شیعوں کی سرکوبی کے لئے پولیس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر داخلہ " داٹوک سری احمد زاہد حمیدی " نے آج ایک اعلان کیا کہ اس ملک کی وزارت داخلہ ، ملائیشیا میں شیعہ افکار و نظریات کو روکنے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے رہی ہے۔ " زاہد حمیدی " نے کہا کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے تجویز پیش کی ہے کہ ملائیشیا میں ایک شریعت پولیس کی تشکیل کے ساتھ " شیعوں کے ممنوعہ مواد " کو روکا جاسکتا ہے اور اس تجویز پر اس ملک کی وزارت داخلہ نے غور شروع کردیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ملائیشیا کے کمانڈروں کی کونسل کی تائید و تصدیق کی ضرورت ہے تاکہ مذہبی امور میں ہماری مداخلت کا موضوع سیکورٹی لحاظ سے مورد توجہ قرار پائے۔ یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں ملائیشیا میں شیعوں کے خلاف اس ملک کی حکومت کی کاروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف قسم کے بہانوں سے اس ملک کے شیعوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488981
ملائیشیا کی حکومت اس کوشش میں ہے کہ اس ملک میں شیعوں کی سرکوبی کے لئے پولیس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرے۔