11 دسمبر 2013 - 20:30
غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے بحران شام مزید پچیدہ ہوا : کویت

کویت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے بحران شام مزید پیچیدہ ہو گیا۔

ابنا: صباح الخالد الحمد الصباح نے بدھ کے روز خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بحران شام کا جاری رہنا علاقائی ممالک کے لئے خطرناک ہے اور اس نے ان ممالک کی سیکورٹی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بحران شام کا تنہا حل سیاسی مذاکرات ہے اور جنیوا-2 کانفرنس بحران شام کے حل کے لئے بہترین موقع ہو سکتا ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنیوا-2 کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے کوششیں کرنی چاہئے۔

.......

/169