10 دسمبر 2013 - 20:30
صدر حامد کرزئی: سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کرونگا

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں افغان صدر کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی ایلچی جیمز ڈوبنز نے انھیں افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کہا تھا کہ سکیورٹی معاہدے کے بغیر افغانستان میں امن نہیں ہوسکے گا۔

ابنا: افغان صدر حامد کرزئی نے اگلے انتخابات تک امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو انھیں دیوار سے نہ لگائے۔ فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی ایلچی جیمز ڈوبن نے انھیں افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کہا تھا کہ سکیورٹی معاہدے کے بغیر افغانستان میں امن نہیں ہوسکے گا۔ افغان صدر کا کہنا تھا جیمز ڈوبن کے بیان کا مطلب یہ ہوا کہ اگر افغانستان معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا تو وہ جنگ بھڑکائیں گے اور مسائل پیدا کریں گے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی معاہدے کے لیے امریکی دباوٴ غیر جمہوری رویہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغان عوام کئی نوآبادیاتی طاقتوں سے لڑچکے ہیں اور وہ اب بھی کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

.....

/169