8 دسمبر 2013 - 20:30
بحرینی حکومت ایران کے ساتھ باہمی روابط برقرار کرنے کی خواہشمند/ ۱۲ جوانوں کو ۵ سال قید کی سزا

بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت ایک جانب سے ایران کے ساتھ باہمی روابط قائم کرنے کی خواہش ظاہر کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب سے اس ملک کی شیعہ قوم پر اپنے ڈھائے جانے والے مظالم میں ذرہ برابر کمی نہیں لا رہی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی کامیابیوں سے متاثر ہو کر بحرینی حکومت کے عہدہ داروں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی باہیں کھلی رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف سے بحرین کی شیعہ مظلوم قوم پر بربریت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس ملک کے بادشاہ شیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ نے منامہ میں سالمیت کانفرنس میں تمام ہمسایہ ممالک مخصوصا ایران کے ساتھ باہمی روابط برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا: ایران کے ساتھ بھی باہمی تعاون کے لیے ہماری باہیں کھلی ہوئی ہیں۔انہوں نے یہ بیان دیتے ہوئے کہ منامہ میں سالمیت کانفرنس میں ایران سے متعلق مسائل بھی مورد گفتگو قرار پائے کہا: اس کانفرنس میں جنیوا کا توافق بھی مورد گفتگو واقع ہوا اور ہم اس کا استقبال کرتے ہیں اس لیے کہ ہم سب اس علاقے کے رہنے والے ہیں اور ہمیں مشکلات کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔شیخ ناصر نے لندن سے چھپنے والے اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو میں کہا: ہم ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے با آغوش باز تیار ہیں اور ہمارا ہمیشہ مقصد علاقے میں دائمی ثبات کا قیام رہا ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت ایک طرف سے ایران کے ساتھ باہمی روابط قائم کرنے کی خواہش ظاہر کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب سے اس ملک میں رہنے والے شیعوں پر اپنے مظالم میں ذرہ برابر کمی نہیں لا رہی ہے۔اردن کی ایک ہزار فوج بحرینی فوج میں شاملاطلاعات کے مطابق ادرن اور بحرین کے درمیان ہونے والے توافق کے مطابق اردن دو مرحلوں میں اپنی فوجیں بحرین  بھیج رہا ہے۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار اردن کے فوجی بحرین میں پہنچ گئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں رواں ماہ کے آخر تک مزید فوجیں بحرین میں منتقل کی جائیں گی تاکہ بحرین میں ہونے والے عوامی مظاہروں پر کنٹرول کیا جا سکے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔اطلاعات کے مطابق اردن سے بحرین منتقل کی جانے والی فوج کو ۴ گنا زیادہ تنخواہ دی جائے گی۔بحرین میں ۱۲ شیعہ جوانوں اور نوجوانوں کو ۳ سے ۵ سال تک قید کی سزااہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی بے انصاف عدالت نے ۱۲ شیعہ جوانوں کو پولیس پر حملوں کے جرم میں قید کی سزائیں سنائی ہیں جبکہ ان میں ۳ کمسن بھی شامل ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ۹ جوانوں کو ۵ سال کی قید اور کمسن و سال رکھنے والوں ۳ نوجوانوں کو ۳ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان جوانوں اور نوجوانوں پر یہ جرم عائد کیا گیا کہ انہوں نے منامہ میں گشت کرنے والے پولیس کے ایک ٹولے پر حملہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی عدالت نے ۱۶ فعال شیعہ افراد کو ۷ سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲