ابنا: آسٹریلیا کی ایک مسجد کے سامنے ایک سترسالہ شخص کے قتل سے اس ملک کے مسلمانوں میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے۔قابل ذکرہے کہ اس ۲۲سالہ حملہ آور نے اس مسجد کے نمازیوں پرحملہ کرتے ہوئے اس سترسالہ شخص کوقتل کرنے کے بعد تین دیگرافراد کوزخمی کردیا ہے۔پولیس نے اس حملہ آورشخص کوگرفتارکرلیا ہے کہ جو نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔وکٹوریا کی اسلامی کونسل کے ترجمان محمد تبا نے کہا ہے کہ اس حملہ آورشخص نے پہلے کچھ پیسوں کا مطالبہ کیا تھالیکن جب عبادی اورثقافتی سنٹرکے قریب ہونے کے لیے پولیس نے اس شخص کومنع کیا تواس نے اس مسلمان شخص کوقتل کردیا ہے۔...../169
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487088
آسٹریلیا کی ایک مسجد کے سامنے ایک نفسیاتی مریض شخص نے چاقو سے وار کر کے ایک سترسالہ مسلمان کو اس وقت قتل کر دیا گیا ہے کہ جب وہ مسجد سے نکل رہا تھا۔