اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے عیسائی شہر معلولا کے واقعات اور تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں 12 آرتھوڈاکس راہباؤں کے اغوا کے بعد آرتھوڈاکس بشپ "مطرکن لوقا الخوری" نے اخبار "الزمان" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ہم نے ابتداء میں ان کی آزادی کے لئے دعا کی اور اگر دہشت گرد انہیں رہا نہ کریں تو ہم ان کی بازیابی کے لئے اقدام کریں گے کیونکہ ہم بےبس نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا: ہمارے نوجوان دہشت گردوں کے مقابلے میں شام اور شامی عوام اور اپنے تحفظ اور دفاع کے لئے تیار ہیں؛ ہمارے نوجوان مسلسل اصرار کررہے ہیں کہ انہیں اغوا شدگان کی بازیابی کے لئے کاروائی کی اجازت دی جائے اسی بنا پر ہم صرف دو دن تک عالمی کیتھولک راہنما کے احکامات کے منتظر رہتے ہیں اور اس کے بعد اپنے اقدامات عمل میں لاتے ہیں کیونکہ ہمارے نوجوان بالکل تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ بشپ الخوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا: میری اس بات کا مطلب یہی ہے کہ عیسائی نوجوان ہتھیار اٹھائیں اور میں ان تمام نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی دعوت دیتا ہوں جو ہتھیار اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا: راہباؤں نے فون پر مجھ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ وہی کہہ رہی ہیں جو اغوا کنندگان ان سے چاہتے ہیں اور وہ مجبور ہیں کہ وہی بولیں جو اغوا کنندگان چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا: اسلامی اور عیسائیت 1400 سال سے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت ساتھ ساتھ رہ رہے ہیں اور کوئی بھی عیسائی اپنے ارادے سے شام چھوڑ کر نہيں جائے گا اور عیسائی ہرگز اپنا وطن ترک نہيں کریں گے۔ انھوں نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان ممالک پر دباؤ ڈالیں جو مسلح دہشت گردوں کو اسلحے سے لیس کرکے شام بھجوارہے ہیں۔ الخوری نے کہا: دہشت گرد تنظیمیں اپنے ان کرتوتوں کے ذریعے نہ صرف شام کو عیسائیوں سے خالی کرانا چاہتے ہيں بلکہ شام کے تمام شہریوں کو اس ملک سے نکلنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں؛ ان کا مقصد انسانوں کا قتل عام اور انسانی اور دینی تشخص و تہذیب کو مٹا دینا ہے اور خلاصہ یہ کہ دہشت گرد تنظیمیں ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو ان کی حمایت نہيں کرنا چاہتے۔ انھوں نے کہا: شام میں چالیس گرجاگھروں کو دہشت گرد تنظیموں نے منہدم کردیا ہے۔ شام: دہشت گردوں نے سات عیسائیوں کے سر قلم کردیئےدریں اثناء ریف حمص سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے جو سات عیسائی شہری "وادی النصاری" سے اغوا کئے تھے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور ان کے سر تن سے جدا کردیئے۔ یہ نہتے افراد جو تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے شدید ترین اور وحشیانہ ترین تشدد کا نشانہ بنائے گئے اور پھر ان کے سر تن سے جدا کرکے انہیں الحصن نامی شہر کے نواح میں پھینک دیا۔ الحصن دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔ شام: شام اور عراق کے درمیان زیر زمین سرنگوں کا پتہ چلایا گیا عراقی صوبے الانبار میں سرحدی فورسز نے نے تین زیر زمین سرنگوں کا پتہ چلایا ہے جن سے اسلحے، گولہ بارود اور ایندھن کو شام اسمگل کیا جارہا تھا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الانبار میں عراقی فورسز کے ایک قریبی ذریعے نے العالم کو بتایا کہ اس علاقے میں تین سرنگوں کا پتہ چلایا گیا ہے جن میں سے بعض کی لمبائی 300 میٹر سے زائد تھی اور دہشت گرد ان کے ذریعے الانبار کے علاقے "القائم" سے ہتھیار، گولہ بارود اور ایندھن شام کے علاقے "ابوالکمال" میں منتقل کیا کرتے تھے۔
شام: سرکاری افواج نے عیسائی اکثریتی شہر معلولا کا محاصرہ کرلیا شامی افواج نے القلمون اور النبک میں اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے شہر معلولا کو بھی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے اس شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج ریف دمشق کے شمال میں القلمون اور دمشق ـ حمص شاہراہ پر واقع النبک نامی شہر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس دوران دہشت گردوں کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور فوج کی پیشقدمی روکنے کے لئے رکھی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔
تفصیل کے لئے کلک کریں:
شام: سرکاری افواج نے عیسائی اکثریتی شہر معلولا کا محاصرہ کرلیا
شام: حماہ کے قریب دہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانے کا پتہ چلالیا گیاحماہ شہر کے مشرقی نواح میں شامی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اہم خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا کر اس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ حماہ کے مشرقی نواح میں شامی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کا پتہ چلانے کے بعد فوری کاروائی کی اور درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، دستی بم، پستول، اور بم اور راکٹ بنانے کی مشینری نیز دو موٹوسائیکلوں کو برآمد کرلیا۔
شام: عیسائیوں پر دہشت گردوں کے نئے حملے اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اس بار القلمون کے علاقے میں صیدنایا میں سکونت پذیر عیسائیوں پر حملہ کیا ہے اور انہیں قتل عام کی دھمکی دی ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق معلولا میں مارتقلا گرجاگھر پر حملے اور وہاں سے 12 راہباؤں اور متعدد یتیم بچوں کو اغوا کرنے کے بعد اس بار دہشت گردوں نے صیدنایا کے عیسائیوں کو حملے کی دھمکی دی ہے۔ صیدنایا کے عیسائیوں پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے باعث تشویش ہیں۔ دہشت گردوں نے صیدنایا کے علاقے میں شیروبیم نامی کلیسا پر حملہ کیا اور رنکوس اور تلفیتا کے علاقوں سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں ناکام بنایا گیا تاہم دہشت گرد اب بھی دیر شیروبیم اور اس کے اطراف میں دراندازی کی کوشش کررہے ہیں۔ اس بار عیسائیوں کی ایک اور آبادی پر دہشت گردوں کے ممکنہ قبضے پر یورپی ممالک نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے بلاد شام میں عیسائی ورثے پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
تفصیل کے لئے کلک کریں:
شام: عیسائیوں پر دہشت گردوں کے تازہ حملے
شام: جنوبی ترکی میں دہشت گردوں کے محفوظ گھر!غیر ملکی دہشت گرد جنوبی ترکی میں واقع گھروں کو پناہگاہ اور شام میں دراندازی کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت غیر ملکی دہشت گردوں کو جنوبی ترکی کے گھروں ميں بساتے ہیں جہاں سے وہ شام کے خلاف لڑنے کے لئے شام میں دراندازی کرتے ہیں۔ جنوبی ترکی میں ریحانلی سرحدی علاقے کے قریب ایک ایسے ہی گھر کے مالک نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ تین مہینوں کے دوران 20 برطانویوں سمیت 150 غیر ملکی مسلح افراد اس کے گھر میں رہے ہیں۔
تفصیل کے لئے کلک کریں:
شام: جنوبی ترکی میں دہشت گردوں کے محفوظ گھر!
جبہۃالنصرہ اور داعش کےدرمیان تنازعہ؛ جبہۃالنصرہ نے داعش کے سعودی دہشت گرد کے قتل کردیاالقاعدہ سے وابستہ دو دھڑوں "دولۃالاسلامیہ في العراق و الشام "داعش" اور جبہۃالنصرہ" کے درمیان اختلافات مسلح جھڑپوں کے قریب پہنچ چکے ہیں اور النصرہ کے دہشت گردوں نے داعش کے ایک سعودی دہشت گرد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی دہشت گرد "عطیہ مفضی العنزی" ـ جو سالم الریمی کے کوڈ نیم سے مشہور تھا ـ وائرلیس پر ایک پیغام موصول کرکے اپنے ہیڈ کوارٹر سے نکلا اور تھوڑی دیر بعد اس کے دہشت گرد ساتھیوں نے وائرلیس پر اس کی آواز سنی جو اپنی جان بچانے کے لئے مدد مانگ رہا تھا لیکن چند ہی لمحوں بعد گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی اور الریمی خاموش ہوگیا۔
جبہۃالنصرہ نے داعش کے سعودی دہشت گرد کے قتل کردیا
شام: داعش نے فری سیرین آرمی کے دو کمانڈر قتل کردیئے حکومت شام کے خلاف برسرپیکار دہشت گرد تنظیم فری سیرین آرمی کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے اس کے دو کمانڈروں کو قتل کردیا ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق احمد الجہار اور محمد القاضی امریکہ کی طرف سے تازہ عسکری امداد کے عنوان سے ترکی پہنچنے والا ساز و سامان شام کے شمالی علاقوں میں منتقل کررہے تھے کہ داعش کے دہشت گردوں نے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ آل سعود کے نیوز چینل العربیہ کی رپورٹ کے مطابق داعش سے وابستہ افراد نے ان دو کمانڈروں کے ہاتھ پیچھے سے باندھ لئے اور انہیں اعزاز کے علاقے میں، سر میں گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔
تفصیل کے لئے کلک کریں:
شام: داعش نے فری سیرین آرمی کے دو کمانڈر قتل کردیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭