ابنا: فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی مدافع تنظیموں میں سے ایک نے اس ملک کے ایک جریدے میں قرآن مجید کی بے حرمتی ہونے کی بنا پر اس کی شکایت کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے طنزیہ جریدے " شارلی ایبڈو " کے وکیل مدافع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی ایک مدافع تنظیم نے اس فرانسیسی طنزیہ جریدے میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور قرآن کے بارے میں نازیبا کلمات تحریر کیئے جانے کی بناپر اس جریدے کی شکایت کی ہے۔ یاد رہے کہ فرانس میں جرمنی کے سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقے " الزاس و موزیل " کے علاوہ ، مقدسات کی توہین کرنا جرم شمار نہیں ہوتا۔ نومبر 2011 میں پیمبراکرم ۖ کی شان اقدس میں توہین کرنے کی بنا پر اسی " شارلی ایبڈو " نامی جریدے کے ایک دفتر کو فرانس کے عوام نے آگ لگادی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس میں دینی شعائر کی توہین ایک معمول بنتا جارہا ہے اور ایسا بھی دیکھا گیا ہےکہ فرانس کے کچھ شہروں میں مسجدوں اور مسلمانوں کے قبرستانوں کی بے حرمتی بھی کی گی ہے اور مساجد کو نذرآتش کیئے جانے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486811
فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی مدافع تنظیموں میں سے ایک نے اس ملک کے ایک جریدے میں قرآن مجید کی بے حرمتی ہونے کی بنا پر اس کی شکایت کی ہے۔