6 دسمبر 2013 - 20:30
وزیر پیٹرولیم: غیر ملکی کمپنیوں کو ایران میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کے ساتھ پیٹرولیم کمپنیوں کو ایران کے تیل اور گیس کے شعبوں میں کام کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

ابنا: وزیر پیٹرولیم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، ناروے، برطانیہ اور امریکا کی پیٹرولیم کمپنیوں کو ایران کے تیل اور گیس منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔ ایران کے پاس دنیا کا چوتھا سب سے بڑا تیل کا ذخیرہ ہے جبکہ ایران کے پاس دنیا کے مجموعی گيس ذخیرے کا 18 فیصد حصہ موجود ہے۔ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہوئے ایٹمی سمجھوتے کے بعد غیر ملکی پیٹرولیم کمپنیوں نے ایران کے تیل اور گیس کے سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھائی ہے۔/169