6 دسمبر 2013 - 20:30
عراقی وزیر خارجہ کا دورہ بحرین، سیاسی اصلاحات پر زور

عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بحرین میں قومی مذاکرات کے آغاز اور سیاسی اصلاحات پر زور دیا ہے۔

ابنا: انہوں نے اپنے دورہ بحرین میں ولیعہد سلمان بن حمد آل خلیفہ سے گفتگو کرتے ہوئے بحرین میں قومی مذاکرات کے آغاز اور اصلاحات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ عراقی وزیر خارجہ نے بحران اور عراق کے باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی صورت حال کو پرامن بنانے کے لئے قومی مذاکرات کے شروع کئے جانے اور اصلاحات پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ہوشیار زیباری نے کہا کہ بحرین میں قومی مذاکرات سے نہ صرف اس ملک کی صورت حال بہتر ہوگی بلکہ اس سے علاقے کے دیگر ملکوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ ہوشیار زیباری انٹر نیشنل اسٹراٹیجیک ریسرج سینٹر کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے منامہ کے دورے پر ہیں۔......./169