5 دسمبر 2013 - 20:30
حزب اللہ لبنان کے خلاف صہیونی سازش کا انکشاف

لبنان کے اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، سعودی عرب اور تکفیری دہشتگردوں نے حزب اللہ لبنان کے خلاف اپنے متحد اور سازشی اقدامات تیز کردیئے ہیں۔

ابنا: لبنان کے اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، سعودی عرب اور تکفیری دہشتگردوں نے حزب اللہ لبنان کے خلاف اپنے متحد اور سازشی اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ لبنان کے اس اخبار نے اس سازش کو بے نقاب کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، سعودی عرب اور تکفیری دہشتگردوں نے حزب اللہ لبنان کے خلاف ہمہ جہتی جنگ مسلط کرنے کیلئے وسیع سازشیں تیار کی ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے یکسوئی پیدا کرنے کیلئے اپنے رابطے بڑھا دیئے ہیں جن کا مقصد شام پر حملے کی کوشش  اور ایران اور گروپ پانچ جمع کے حالیہ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کو بھی ناکام بنانا ہے۔ لبنان کے اس اخبار کے مطابق یہ سازشیں ایسی حالت میں تیار کی جارہی ہیں کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف کا ریاض کے دعوے کے برخلاف مذہب سے کوئی ربط نہیں ہے اسلئے کہ یہ تنازعہ سیاسی ہے اور یہ کہ حزب اللہ کے خلاف سازش اور علاقے میں بحران پیدا کئے جانے سے صرف غاصب صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲