ابنا: اقوام متحدہ کے نو کارکنوں کو گذشتہ ہفتے افغانستان کے صوبوں ارزگان اور فاریاب میں قتل کردیا گيا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کے قتل کے واقعے کو دہشتگردانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ افغانستان میں صرف رواں سال کے دوران اقوام متحدہ کے دو سو سینتیس کارکن مارے جاچکے ہیں جبکہ یہ کارکن، افغانستان میں صرف فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں سرگرم عمل تھے۔اس بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے کارکنوں کے اس طرح سے قتل سے افغانستان میں اس عالمی ادارے کی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔......./169
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486129
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کے قتل کے شدید مذمت کی ہے۔