ابنا: ایشیاءاور بحرالکاہل کے اعدادو شمار سے متعلق 2013 کی سالانہ کتاب " میں، جو اقوام متحدہ کے توسط سے شائع ہوئی ہے، کہا گیا ہے کہ پاکستان توانائي کے اعتبار سےدنیا کے دس بحران زدہ ملکوں میں شامل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تقریبا ایک ارب تیس کروڑ افراد دنیا ميں بجلی کی نعمت سے محروم ہیں کہ جن ميں سے دو تہائي صرف دس ملکوں ميں زندگي گذار رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ان دس ممالک ميں سے چار ایشیاء اور بحرالکاہل کے ممالک ہیں کہ جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس ملک میں بجلی کا بحران کچھ اتنا زیادہ ہے کہ بعض مواقع ، روزانہ 18 سے 20 گھنٹے بجلی منقطع رہتی ہے۔ اسی سلسلے ميں اسلام آباد کے حکام کی حالیہ برسوں میں کوشش رہی ہے کہ ہمسایہ ملکوں منجملہ چین اور ایران کےساتھ مفاہمت کے ذریعے پاکستان میں موجود بجلی اور گيس کے بحران پر غلبہ حاصل کریں اور اسی کوشش کا ایک حصہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن پروجکٹ بھی ہے۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485908
پاکستان توانائي کے شعبے میں دنیا کے دس بحران زدہ ملکوں میں شامل ہے۔