ابنا: افغانستان کی وزارت داخلہ نے طالبان گروہ کے ستّائیس افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ اس دعوے میں کہا گيا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ افراد افغان سیکیورٹی فورسیز کی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی کاروائیوں میں مارے گئے۔ یہ کاروائیاں افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ کابل، لغمان، قندھار، زابل اور ہلمند میں انجام پائیں جہاں طالباں گروہ کے ستّائیس افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے جبکہ چار افراد کوگرفتار کرلیا جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ان کاروائیوں میں افغان سیکیورٹی فورسیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ طالبان گروہ نے ابتک افغان وزارت داخلہ کے اس دعوے پر اپنے کسی در عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485907
افغانستان کی وزارت داخلہ نے طالبان گروہ کے ستّائیس افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔