ابنا: امریکہ نے جنیوا سمجھوتے کے بعد پہلی بار ایران میں یورینیئم افزودہ کرنے کے حق کا اعتراف کیا ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان "برنڈیٹ میہان " نے اس خبرکا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی سمجھوتے میں یورینیئم کی افزودگي کا حق بھی شامل کیا جانا ممکن ہے۔ انہوں نے ایران کے اس حق کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کے خلاف ہونے والی تنقیدوں کی روک تھام کے لئے کہا کہ امریکہ نے ابھی اس حق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ایران میں ہی محدود پیمانے پر یورینیئم کی افزودگي کے بارے ميں واشنگٹن مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران نے سخت معائنے انجام دیئے جانے، اور افزودہ یورینیئم کے حجم اور یورینئم افزودہ کرنے کی سطح ميں بھی کمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485903
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے ممکنہ طور پر آئندہ ہونے والے حتمی ایٹمی معاہدے میں ایران کے یورینیئم کی افزودگي کے حقکو شامل کیا جاسکتا ہے۔