ابنا: تحریک حماس کے ایک رہنما صلاح بردویل نے فلسطینی عوام سے اس تحریک کی یکجہتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ مزید تنگ کئے جانے سے تحریک حماس کی شکست کا تصور محض ایک غلط فہمی ہے اور صیہونی دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا یہ خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔حماس کے اس عہدیدار نے تمام فلسطینی گروہوں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام سے یکجہتی اور غریبوں کی حمایت کرنے کے سلسلے میں تحریک حماس سے سبق حاصل کریں۔حماس کے اس رہنما نے اعلان کیا کہ فلسطینی مجاہدین، دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی استقامت و مزاحمت جاری رکھیں گے۔.......
/169