2 دسمبر 2013 - 20:30
حضرت امام خمینی(رہ) اتحاد کے منادی

حوزہ علمیہ قم میں جامعۃ المدرسین کے نائب سربراہ آیت اللہ مرتضی مقتدائي نے کہا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ مسلمانوں کے اتحاد کے منادی تھے۔

ابنا: آيت اللہ متقدائي نے مصری دانشوروں کے ایک وفد سے خطاب میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی قدس سرہ اتحاد بین المسلمین کے منادی تھے اور انہوں نے اپنے تحریک کے آغاز سے کبھی بھی شیعہ اور سنی میں امتیاز نہیں کیا تھا۔ آیت اللہ مقتدائي نے ایران کے خلاف دشمنون کے منفی پروپگينڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، ایران کے خلاف زہریلا پروپگينڈا کرکے اسلامی ملکوں میں اختلاف اور تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے اتحاد و برادری کی ضرورت  پر تاکید کی۔.......

/169