ابنا: ریٹائرڈ جنرل مائیکل ہیڈن نے اتوار کو فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کر لیا ہے۔ حال ہی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہوئے ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے یہ بات کہی۔ باراک اوباما اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے زمانے میں سی آئی اے کے سربراہ رہے ریٹائرڈ جنرل نے ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کی۔ہیڈن نے تسلیم کیا کہ اس معاہدے نے اس ریڈ لائن کو بھی بدل دیا ہے جس کا ہم ذکر کرتے تھے اور امریکا کے پاس اس سے بہتر اور کوئی آپشن نہیں تھا۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485331
امریکا کی خفیہ اینجسی سی آئی اے کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ جنیوا ایٹمی سمجھوتے میں واشنگٹن نے ایران کے یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کر لیا ہے۔