30 نومبر 2013 - 20:30
کراچی میں یونیورسٹی کے دو طالبعلموں کی شہادت +تصاویر

کراچی یونیورسٹی کے شیعہ طالبعلم شہاب حسین اور ان کے سنی دوست حمزہ نوشاد کو جمعہ کے روز دھشتگردوں نے اپنے بہیمانہ حملات کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں جمعہ کے روز کراچی یونیورسٹی کے دو طالبعلموں کو دھشتگردوں نے گلستان اقبال کے علاقے میں مورد حملہ قرار دیا اور ہسپتال منتقل کئے جانے کے بعد ان کی شہادت واقع ہو گئی۔کراچی یونیورسٹی کے شیعہ طالبعلم شہاب حسین اور ان کے سنی دوست حمزہ نوشاد کو جمعہ کے روز دھشتگردوں نے اپنے بہیمانہ حملات کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔پولیس افسر پیر محمد شاہ کے بقول یہ دونوں طالبعلم یونیورسٹی کے گیٹ سے باہر نکل رہے تھے کہ دو موٹرسایکل سوارں نے انہیں گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ دونوں جوان زخموں سے چور ہو گئے اور فوری طور پر قریبی اسپتال میں انہیں پہنچایا گیا لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔اطلاعات کے مطابق اس فائرنگ میں مزید ۲۰ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔شہاب حسین امام بارگاہ خیر العمل کے امام جماعت مولانا غلام علی وزیری کے پوتے تھے۔شہیدوں کے وابستگان اور خاندان والوں نے یونیورسٹی کے سامنے دھرنہ دے کر ملک میں سیکیورٹی فراہم کرنے میں انتظامیہ کی نالائقی پر اعتراض کیا اور مجرمین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کمیٹی نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مجرمین کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔مجلس وحدت مسلمین کے اسپیکر نے اس حوالے سے کہا: ایک بار پھر ایک قیمتی زندگی مسئولین کی غیر ذمہ داری اور دھشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئی ہم ذمہ دار افراد سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان میں شیعہ قتل و غارت کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲