30 نومبر 2013 - 20:30
گزشتہ ماہ صہیونی فوج کے ہاتھوں ۱۲ فلسطینی شہید

نومبر 2013 میں فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوج کے بارہا ہونے والے حملوں ميں 12 فلسطینی شہید ہوئے۔

ابنا: نومبر 2013 میں فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوج کے بارہا ہونے والے حملوں ميں 12 فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطین کی الآن نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور غزہ کےمختلف علاقوں منجملہ جنین ، بیت لحم ، نابلس ، رام اللہ اور خان یونس پر صیہونی فوج کے متعدد حملوں ميں 12 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 347 گرفتار کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق چار فلسطینی غزہ میں اور آٹھ غرب اردن ميں شہید ہوئے۔قیدیوں کے امور ميں فلسطینی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن " فواد الخفش " نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر صہیونیوں کے حملوں ميں متعدد فلسطینی شہید و زخمی اور گرفتارکئے گئے تاہم کوئي بھی دفاعی عامل ، غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی راہ ميں رکاوٹ نہیں بن سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲