ابنا: صوبہ ميدان وردک کے گورنرہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوقياني نے کہا کہ جمعرات کو دو طياروں نے صوبہ ميدان وردک کے سيدآباد علاقے ميں حملہ کيا -ترجمان نے کہا کہ مارے گئے طالبان جنگجو ہيں -اس سے پہلے پچيس نومبر کو مشرقي افغانستان ميں امريکا کے ڈرون حملے ميں آٹھ عام شہري مارے گئے تھے جن ميں ايک خاتون بھي شامل تھي -مقامي پوليس کا کہنا ہے کہ يہ حملہ وانت نامي گاؤں ميں ايک گھر پر کيا گيا - پچھلے مہينوں کے دوران امريکا اور اس کے اتحادي ممالک کے جنگي طياروں نے افغانستان کے مختلف صوبوں ميں رہائشي علاقوں پر کئي بار حملے کئے ہيں -امريکا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کا نشانہ طالبان اور شدت پسند عناصر ہيں مگر افغان حکام اور شہريوں کا کہناہے کہ ان حملوں ميں عام طورپر عام شہري ہي مارے جاتے ہيں - افغان حکومت بھي واشنگٹن کو رہائشي علاقوں پر حملے کرنے سے باز رہنے کي بابت خبردار کرچکي ہے......../169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484255
افغانستان کے صوبے ميدان وردک ميں امريکا کے تازہ ڈرون حملے ميں کم سے کم چار افراد مارے گئے ہيں -