ابنا: عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی غیر انسانی کاروائياں جاری ہیں۔ بغداد سامرا ہائي وے پر دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں سترہ افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلا بم دھماکہ پولیس کے گشتی دستے کے راستے میں ہوئے اور دوسرا بم دھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز اور عوام پہلے دھماکے کے بعد مدد کرنے جمع ہوگئے تھے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی سکیورٹی فورسز صوبہ الانبار کےصحرا میں تکفیری دہشتگردوں کے ایک بڑے کیمپ کا پتہ لگا کر اس پر قبضہ کرلیا۔ اس کیمپ سے گولہ بارود سے لدی گئي گاڑیاں اور دسیوں خود کش جیکٹ اور بم برآمد ہوئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484198
عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی غیر انسانی کاروائياں جاری ہیں۔