ابنا: آزاد یونیورسٹی مشہد کے چانسلر ناصر پرویز نے بتایا کہ آزاد یونیورسٹی مشہد عالمی یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یونیورسٹی کو متعلقہ اجازت نامہ مل گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر سے اسٹوڈنٹس اس یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد یونیورسٹی مشہد میں قابل پروفیسرز کی ایک بڑی تعداد علم کی شمع جلانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تین سو سے زائد اساتذہ اس دانشگاہ میں اپنے فرائض نبھا رہے ہیں۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484167
ایران کے شہر مشہد کی آزاد یونیورسٹی کو عالمی یونیورسٹیوں کی صف میں شامل کرلیا گیا ہے۔