22 نومبر 2013 - 20:30
کراچی میں دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردوں کا راستے روکنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں گے.

ابنا: اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشت گردوں کو جلد ٹرائل مکمل کر قرار واقعی سزا دی جائے، دہشت گردوں کی کارروائیوں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی اتحاد کے ساتھ کسی خوف کے بغیر کام جاری رکھیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے سوا اب پاس کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس ادارے بلا خوف و خطر دہشت گردوں کے خلاف آگے بڑھتے رہیں۔

.......

/169