22 نومبر 2013 - 20:30
سیاسی ومذہبی رہنماوٴں کی جانب سے انچولی بم دھماکوں کی مذمت

کراچی…سیاسی و مذہبی رہنماوٴں نے کراچی کیعلاقے انچولی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اوروزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ نے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کوہرممکن طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان ،سربراہ پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی ،اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی اورمہاجرقومی موومنٹ کیچیرمین آفاق احمدنے انچولی بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کیے۔وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل میمن نے دھماکوں کوبزدلانہ اقدام قراردیا۔جبکہ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نیدھماکوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔

.......

/169