20 نومبر 2013 - 20:30
لبنان میں مزید دھشتگردانہ حملوں کا امکان

لبنان کے وزیر داخلہ نے دھشتگردانہ حملوں کے امکان کے حوالے اس وزارت خانہ کے باخبر ہونے کی خبر دی ہے۔

ابنا: لبنان کے وزیر داخلہ نے دھشتگردانہ حملوں کے امکان کے حوالے اس وزارت خانہ کے باخبر ہونے کی خبر دی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قریب دھشتگردانہ حملوں کے دو دن بعد لبنان کے وزیر داخلہ " مروان شربل " نے اخبار السفیر کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ لبنان کی وزارت داخلہ کو ملک میں ممکنہ  دھشتگردانہ حملوں کے بارے میں اطلاعات تھیں۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے ان اطلاعات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ " مروان شربل " نے کہا کہ لبنان کی حکومت دھشتگردانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری فنی ساز و سامان خریدنے کا پختہ عزم و ارادہ رکھتی ہے۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عام حالات میں سیکورٹی کو مکمل طریقے سے برقرار نہیں کیا جاسکتا اور اس وقت لبنان کو دھشتگردانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے ، اس لئے سیکورٹی کی برقراری نہایت ہی سخت کام ہے۔ یاد رہے کہ منگل کے دن لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قریب ہونے  والے دھشتگردانہ بم دہماکوں کے نتیجے میں ایران کے کلچرل اتاشی حجۃ الاسلام " ابراہیم انصاری " سمیت 25 افراد شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲