20 نومبر 2013 - 20:30
شام میں حریم اہلبیت(ع) کے دفاع میں شہید ہوئے مجاہد کا لبنان میں تشییع جنازہ

شہید حسن محمد نعمہ کے جسد کو آج لبنان میں شہید کے گھر سے تشییع کیا گیا اور گلزار شہدا میں دفن کر دیا گیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان اور اس ملک کے شہر محرونہ کے لوگوں نے اپنے ایک اور شہید مجاہد کے پیکر کا تشییع جنازہ کیا جو شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوا ہے۔شہید حسن محمد نعمہ کے جسد کو آج لبنان میں شہید کے گھر سے تشییع کیا گیا اور گلزار شہدا میں دفن کر دیا گیا۔شام میں شہید ہونے والے اس مجاہد کے تشییع جنازہ میں لبنان پارلیمنٹ کے نمائندہ نواف الموسوی، جمعیت علماء کے سربراہ علامہ شیخ علی یاسین اور دیگر سیاسی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں۔تشییع جنازہ کے مراسم میں شرکت کرنے والوں نے حزب اللہ کے پرچم، امام خمینی (رہ) اور امام خامنہ ای کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور لبیک یا زینب کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲