ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ سیاست کی سربراہ سے ملاقات کو تعمیری اور مفید قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے کیتھرائن اشٹون کے ساتھ ملاقات کے دوسرے دور کے بعد اس ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات چیت میں بڑے اچھے موضوعات سامنے آئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں بعض مسائل پر اختلاف نظر بھی سامنے آیا ہے تاہم فریقین نے ان موضوعات کی تفصیل میں جا کر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف اور کیتھرائن اشٹون کے درمیان مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اگلی ملاقات متوقع ہے۔ ادھر ایرانی ٹیم کے رکن اور یورپ اور امریکہ کے امور میں نائب وزیر خارجہ مجید تخت رانچی نے بھی ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کو مفید قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں مجوزہ معاہدہ کے مسودے پر گفتگو نہیں ہوئی ہے تاہم فنی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔در این اثنا ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن اور نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات نئے مرحلے میں داخل نہیں ہوئے ہیں اور کسی مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔ عباس عراقچی نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ جب تک اس بات کا یقین حاصل نہیں کر لیا جائے گا کہ مذاکرات درست سمت میں اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہونگے اور کسی مسودے پر اتفاق نہیں کیا جائے گا۔ نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورینیم کی افزودگی کے مسئلے کو مذاکرات کا سب سے اہم اور مشکل مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاہدے کے آغاز اور اختتام میں یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ایران اسکو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483086
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ سیاست کی سربراہ سے ملاقات کو تعمیری اور مفید قرار دیا ہے۔