ابنا: گیارہ محرم الحرام کو ملتان میں علم پاک کی بے حرمتی کے خلاف اہل تشیع کی جانب سے دیئے گئے دھرنے رات گئے پاک فوج کی یقین دہانی پر ختم کر دیئے گئے۔ پاک فوج کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد اہل تشیع عمائدین نے عوام سے اپیل کی کہ آپ پُرامن طور پر منتشر ہو جائیں جبکہ پاک فوج نے آج دوبارہ علم نصب کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی امن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سات رُکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو نقصانات اور واقعات کا جائزہ لے رہی ہے اور آج ڈی سی او اور آرمی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سات رُکنی کمیٹی میں اہل تشیع کی جانب سے اتحاد بین المسلمین پنجاب کے رہنما شفقت حسنین بھٹہ، سید مظہر عباس گیلانی، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے سید انور شاہ، اہل سنت کی جانب سے قاری احمد میاں، صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شامل ہیں۔ امن کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان کے علماء اور عمائدین کے علیحدہ علیحدہ اجلاس جاری ہیں۔ دونوں جانب سے بعد از ظہر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی، جبکہ اہل تشیع کی جانب ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملتان میں شہید کئے گئے علم پاک دوبارہ اُسی مقام پر نصب کئے جائیں۔
.......
/169