10 نومبر 2013 - 20:30
پنجاب حکومت کا محرم میں سکیورٹی کے حوالے سے غیر سنیجدگی لمحہ فکریہ ہے، اظہار بخاری

مرکزی ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جارہے جو قابل افسوس ہے۔

ابنا: جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کی جانب سے حساس حالات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باوجود محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات میں غیر سنجیدہ رویئے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے ہمارے کارکنان کے توسط سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جا رہے اور ابتک رضاکارانہ طور پر عزادای کے اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے عزادای کے اجتماعات کی غیر معمولی سکیورٹی فوری طور پر فراہم کرے۔

.......

/169